Monday 25 January 2016

سوزاک

                 سوزاک
وجوہات و تشخیص: یہ ایک متعدی مرض ہے جو گونو   کاکل بیکٹر یا  یا جراثیم سوزاک سے پیدا ہوتی
ہے۔پیشاب کی نالی میں زخم ہو جاتا ہے۔ خون  اور پیپ آنا شروع ہو جاتا ہے۔
   ابتداء میں نائزہ کے سرے پر خراش ہوتی ہے پھر درد ہونا شروع ہو جاتا ہے اور پیشاب چیر کر
درد سے آتا ہے۔ اس مرض کے عموماً چار درجے ہوتے ہیں۔
پہلا درجہ: اس کا  دورہ آٹھ پہرسے  دو دن تک رہتا ہے۔ صرف نائزہ کے سرے پر خراش اور
کچی لسی کی مانند پانی خارج  ہوتا ہے۔
دوسرا درجہ: اس میں سرخی،ورم اور پیشاب کرتے وقت خون آتا ہے اورخراش میں درد ہوتا ہے۔
تیسرا درجہ: اس درجہ میں پیشاب کرتے وقت تکلیف کم ہوتی ہے اور پیپ نکلتی ہے۔
چوتھا درجہ: قر حہ اس میں زخم پرانا ہوتا ہے۔ اور پیپ خارج ہوتی ہے سابقہ تکلیف کم ہو
جاتی ہے۔ جب مرض اس درجے پر پہنچ جائے  تو تمام عمر پیچھا نہیں چھوڑتا۔ جب تک مکمل علاج نہ
کرایا جائے یہ مرض بازاری عورتوں،حائضہ،لیکوریا والی عورت کے ساتھ جماع کرنے سے کثرت
شراب خوری، گرم مصالحہ یا دیگر گرم اشیاء کے  کثرت استعمال سے ہو جاتی ہے۔منی خارج ہوتے
وقت روکنے سے بھی پیشاب کی نالی میں زخم ہو جاتا ہے۔
علاج: طب جدید نے سوزاک کے علاج میں اس قدر ترقی کی ہے کہ  اگر مریض وقت پر   آ جائے تو
بیماری چند گھنٹوں کے اندر رفع ہو جاتی ہے۔جملہ ادویہ قدیم وجدید سے سلفا  گروپ،انٹی بایوٹک،
میڈیسن
مقدار خوراک: چار ٹکیہ، ہر تین گھنٹے بعد  2 ٹکیہ پانی کے ساتھ
فوائد: نئے و پرانے سوزاک کا مجرب علاج ہے۔ سوزاک کے جراثیموں کو مارتی ہے اس کے علاوہ نمونیہ،
ذات الجنب، ڈبہ اطفال،پیچش،سرسام، خون کی خرابی، کان  بہنا، پھوڑے پھنسی،سوزش غدہ قدامیہ،
سوزش اعضائے تناسل،مردانہ و زنانہ پیٹ کی متعدد بیماریاں خناق،انفلوئنزا،وبائی،بچوں کے جسم پر
چھالے نکلنامیزلس خسرہ پر سوتی بخار   وغیرہ کے لئے شافی علاج ہے۔ نہایت مفید و مجرب  ہے ہر
انگریزی دوا فروش سے دستیاب ہو سکتی ہے۔
سلفا تھازول   مقدار خوراک ایک گولی سے دو گولی دن میں تین بار ہمراہ آب تازہ۔
نوٹ:سلفوئنامائیڈز کے مرکبات کے دوران استعمال پا نی کثرت سے استعمال       کرنا چاہیے۔مکسر
سوزاک۔آئل صندل،10       منم آئل کرپے ہا 10  منم، پوٹا شیم کارب 20 گرین میگروا میں 15 گرین
ٹنکچر بیلا ڈونا 5 منم ٹنکچر ہائیو سائمس 15 منم ایکوا کلو روفارم    ایک اونس ایسی ایک ایک خوراک ہر چار
گھنٹے بعد دیں پرانے سے پرانا سوزاک ایک ہفتہ کے استعمال سے دور ہو کر شفا ہو جاتی ہے۔
اکسیر سوزک: علاج بالکیمیا نے جہاں انسان کو دیگر تباہ کن امراض سے   نجات      دلائی ہے۔ وہاں
انسان کے بدترین                                        دشمن مرض سوزاک کا بھی قلع قمع کردیا ہے۔ اور عصر حاضر میں ایسی ایجادات پیش
کی ہیں۔ جن کے استعمال سے جملہ علامات رفع ہو کر مرض ہمیشہ کے لیے نیست ونابود ہو جاتا ہے۔
تجربہ شدہ ہے۔ اور معمول مطب ہے۔
اکسیر سوزاک:رسکپور ایک تولہ، مردار سنگ،کتھ، کبابہ  ہر ایک چھ ماشہ بکری کادودھ   ایک پاو 
لے کر آٹھ گھنٹہ کھرل  کریں۔ شیشی میں محفوظ رکھیں۔
مقدار خوراک:   صبح ایک رتی شام ایک رتی مکھن یا قیمہ میں ملا کر کھائیں۔
فوائد:  آتشک، سوزاک دنیا پر 101 قروح خبیثہ، نواسیر، بواسیر،خنازیر وغیرہ کے لئے تریاق خاص کا
حامل ہے۔
سوزاک ( کانوریا) کاعلاج:
1۔ پنسلین  کرسٹلا ئن 5 لاکھ ایک ٹیکہ صبح، ایک شام پانچ دن تک لگائیں۔
2۔ سلفا ڈایازین گولیاں 2 گولیاں صبح 2 دوپہر اور 2 شام کھلائیں
اور پانی خوب پلائیں یا
3۔ سٹر پٹومائی سین پروکین پنسلین انجکشن ایک
کیپسول صبح ایک شام دس دن تک کھلائیں او ر ساتھ وٹامن بی کمپلیکس کی 5  گولیاں دیں۔
سوزاک کی  گولیاں: جراثیمی دریافت کے بعد جب یہ معلوم ہو گیا کہ  سوزاک بھی جراثیمی مرض
ہے اور یہ مرض گونو کاکل جراثیم سے پیدا ہوتی ہے ۔تو قدرت  نے ان جراثیموں کی نیست ونابود
کرنے کے لئے سلفا ڈرگس کی طرف   رہنمائی کی چنانچہ سلفا ڈرگس سے ایک مرکب جو سوزاک کے
جراثیم کو تباہ کرنے میں ایٹم بم کی حیثیت   رکھتا ہے یہ ہے:
سلفا ڈایا زین، مقدار خوراک 2 ٹکیہ ہر چوتھے گھنٹے بعد        7  بجے سے 11 بجے رات تک پانچ دن جاری
رکھیں۔اس سے پیشاب کی جملہ علامات  ،پیشاب         کی جلن،درد، خون اور پیپ آنا، زخم وغیرہ 2 دن
میں ہی موقوف ہو جاتے ہیں اور نمک  پیدا  کرنے والے  جراثیم کا قلع قمع کر دیتی ہے۔
نوٹ :سلفا ڈایازین کے علاوہ سبازول ایم بی 760 سلفا پیرا ڈین 693 سلفاٹیرا ئیڈز جن  کی مقدار خوراک
2 ٹکیہ ہر چوتھے گھنٹے بعد پانی کے ساتھ دیں۔ ابتدائی سوزاک جب کہ قرحہ(سٹرکچر) نہ ہو۔ اکسیر کا حکم
رکھتی ہے۔ 2 دن میں ہی تمام علامات میں نمایاں کمی ہو جاتی ہےچار  دن میں مکمل آرام ہو جاتا ہے۔
سلفا ڈرگس کے دورانِ استعمال خوب پانی پلانا چاہیے۔ گوشتْ گڑْگرم مصالحہ اور گندھک
کے اجزاء سے پرہیز لازمی ہے۔
غذازود  ہضم     ،کھچڑی  ،چاول  دودھ دال مونگ پھلکا سے دیں۔ اگر سٹرکچر ہو تو پچکاری والا 
نسخہ استعمال کریں۔ اس سے قرحہ وغیرہ ختم ہو جائے گا۔
پچکاری سوزاک:شازونادر  ایسے مریض  بھی ہوتے ہیں۔ جن کو بہت   پرانا سوزاک ہوتا ہے اور
پیشاب نالی میں سٹرکچر (قرحہ) بن جاتا ہے اور ہر قسم کی  مجرب ادویہ کے استعمال سے بھی پیپ وغیرہ
بند نہیں ہوتی۔ ایسی حالت میں زخم کو صاف  کو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ پچکاری کے لئے کئی
ادویہ مثلاً سلور نائٹریٹ نیلا تھوتھا پوٹاشیم  پر منگنیٹ  زنک سلفاس وغیرہ بھی استعمال کی جا تی ہے۔لیکن
یہ نسخہ ہزار ہا دفعہ کا تجربہ شدہ ہے  جس کے دودن کے استعمال سے پرانے سے پرانا قرحہ رفع ہو جاتا
ہے۔
نسخہ: مردہ سنگ 2 تولہ پھٹکری بریاں               3 تولہ دسونت 2 تولہ  سرمہ سیاہ      2.5  تولہ نیلا تھوتھا   بریاں 3
ماشہ   کتھ سفید 2.5  تولہ رسکپور 4 ماشہٗ  جملہ  ادویہ کو نہایت باریک پیس لیں کہ بالکل ملائم ہو
جائیں

No comments:

Post a Comment